نیویارک میں خوفناک آگ، 9بچوں سمیت 19 افراد زندہ جل گئے

fire brigade in Bronx,NY
کیپشن: fire brigade in Bronx,NY
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : امریکی شہر نیو یارک کی ایک عمارت میں بھڑکنے والی آگ سے نو بچوں سمیت کم از کم 19 افراد ہلاک جبکہ 63 زخمی ہو گئے ہیں۔

  پریس رپورٹس کے مطابق یہ شہر میں گزشتہ تین دہائیوں کے دوران بھڑکنے والی سب سے خوفناک آگ قرار دی جا رہی ہے۔نیو یارک کے میئر ایرک ایڈمز کے ایک سینیئر ایڈوائزر سٹیفن رنگل نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والے بچوں کی عمریں 16 برس یا اس سے کم ہیں۔ جبکہ انہوں نے کہا ہے کہ واقعے میں جھلسنے والے 13 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔  
نیو یارک شہر میں آگ بجھانے والے محکمے کے کمشنر ڈینیئل نیگرو کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں دھواں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔ ڈینیئل نیگرو نے بتایا کہ اہلکاروں کے دیکھے گئے شواہد اور رہائشیوں کے بیانات کے مطابق آگ ایک رہائشی اپارٹمنٹ کے بیڈ روم میں بجلی والے ہیٹر سے لگی۔
عینی شاہدین کے مطابق جس وقت آگ لگی بلند عمارت کے رہائشیوں نے کھڑکیاں کھول کر مدد کے لیے پکارنا شروع کیا۔ جس پر امدادی ٹیمیں اور فائربریگیڈ فوری مدد کے لئے پہنچے مگر بھڑکنے والی آگ انتہائی شدید تھی  جو تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔