کیا اب خواتین روضہ رسولﷺ کی زیارت کرسکیں گی؟

Roza Rasoool Masjid e Nabwi
کیپشن: Roza Rasoool Madina
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظرسعودی عرب  کی وزارت حج وعمرہ  نے مسجد نبوی میں روضہ ﷺ کی زیارت مردوں تک محدود کردی ہے۔ اب خواتین روضہ رسول کی زیارت  کے لئے  خواتین کو ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔

وزارت حج وعمرہ کے مطابق خواتین روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے حاصل کر سکتی ہیں۔ انہیں روضہ شریفہ کی زیارت اور وہاں نماز کی ادائیگی کی اجازت ہو گی۔ وزارت حج وعمرہ کے حوالے سے روزنامہ عکاظ نے بتایا ہے کہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ و سلام کے لیے حاضری اور روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ ایک ماہ میں صرف ایک بار ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اگلا اجازت نامہ 30 روز بعد جاری ہوگا، اس سے قبل نہیں۔
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ جہاں تک مسجد نبوی میں فرض نمازوں کا تعلق ہے تو اس کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔ البتہ روضہ شریفہ میں نماز اور صلاۃ و سلام پیش کرنے کے لیے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ضروری ہے۔
وزارت نے تاکید کی ہے کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہی اجازت نامہ حاصل کیا جا سکے گا۔ امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ ابشر سسٹم میں اپنے کوائف اپ ڈیٹ کیے ہوئے ہو اور توکلنا ایپ میں صحت حالت ’محصن‘ درج ہو۔ 

گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب میں حال ہی میں کورونا وائرس  کے انفیکشن میں اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار  460 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد کل تعداد 5 لاکھ 78 ہزار 753 ہوگئی۔ سعودی  عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متعلقہ ایک اور موت کی بھی اطلاع دی گئی ہے، جس کے بعد کل اموات 8 ہزار 893 ہوگئیں۔