بجلی کابڑابریک ڈاؤن کیسےہوا؟ حقائق سامنے آگئے

بجلی کابڑابریک ڈاؤن کیسےہوا؟ حقائق سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) گھنٹوں بجلی بندرہنےکےباوجودبھی حکومت فالٹ سےلاعلم رہی،  وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نےفالٹ نہ ڈھونڈے جانےکا اعتراف کیا جبکہ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے حسب روایت بجلی بریک ڈاؤن کا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال دیا لیکن سٹی نیوز نیٹ ورک حقائق سامنےلے آیا۔
حکومت اس سےلاعلم رہی کہ ملک میں بجلی کابڑا بریک ڈاؤن کیسےہوا؟ لیکن سٹی نیوز نیٹ ورک نےحقائق حاصل کرلئے۔ ذرائع کےمطابق بریک ڈاؤن کی وجہ ٹرانسمیشن نظام کی مین ٹیننس نہ ہوناتھی۔ بریک ڈاؤن کی ایک اوروجہ فوگ پروف کنڈیکٹرزمنصوبےکاالتوا کا شکارہوناہے۔مسلم لیگ ن کےدورمیں60 ارب روپےسےفوگ ٹرانسمیشن نظام ایک سال میں بہترہوناتھا لیکن پی ٹی آئی حکومت کےآنےسےمنصوبہ تاخیرکاشکارہوگیا۔
دوسری طرف ڈیم بھی صفائی کیلئےبندتھے اوربجلی کی طلب تھرمل پاورسے پوری ہورہی تھی اوورلوڈنگ کی وارننگ بھی جاری ہوئی لیکن حکومت کوئی اقدامات نہ کرسکی۔ گھنٹوں بجلی بند رہنے کے باوجود حکومت فالٹ سےلاعلم رہی۔ 
وزیراطلاعات شبلی فرازنےحسب روایت بجلی بریک ڈاؤن کاملبہ بھی سابقہ حکومتوں پرڈال دیا۔ اس پرردعمل دیتےہوئےلیگی رہنماطلال چودھری نےکہا ن لیگ نےصرف بجلی ہی نہیں بنائی، ٹراسمیشن کا نظام بھی بہترکیا۔ انہوں نےکہا کہ موجودہ حکومت نے ہماری ساری محنت پرپانی پھیردیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer