'وہ ہم سفر تھا' کلام کے خالق شاعر انتقال کرگئے

'وہ ہم سفر تھا' کلام کے خالق شاعر انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)معروف شاعر اور دانشور نصیر ترابی انتقال کرگئے۔

نصیر ترابی معروف عالم دین علامہ رشید ترابی کے بیٹے تھے۔ معروف شاعراوردانشور نصیر ترابی 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ  مشہور زمانہ کلام " وہ ہم سفر تھا، مگر اس سے ہمنوائی نہ تھی"، کے خالق تھے۔

ابتدائی زندگی:  نصیر ترابی 15 جون 1945 کو حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے، تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے تھے، اور کراچی میں سکونت اختیار کی، 1968 میں انھوں نے جامعہ کراچی سے تعلقات عامہ میں ایم اے کیا۔

نصیر ترابی کی شاعری کا آغاز 1962 میں ہوا، ان کا اوّلین مجموعۂ کلام ’عکس فریادی‘ 2000 میں شائع ہوا، وہ افسر تعلقات عامہ، ایسٹرن فیڈرل یونین انشورنس کمپنی میں ملازم رہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer