ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ

ماڈل ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: ماڈل ٹاؤن لنک روڈ کے قریب مکان میں آگ لگ گئی، آگ کی زد میں آ کر 55 سالہ شہری جاں بحق ہو گیا ۔
آتشزدگی کا واقعہ بھٹی کالونی میں اتوار کی صبح 6 بجے پیش آیا، جہاں ایک مکان میں لگنے والی آگ نے 55 سالہ ارشد کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے ایک گھنٹے کی کارروائیوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔

آگ کی زد میں آ کر شہری ارشد بری طرح جھلس گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی میت ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے ۔  

یاد رہے چند ماہ قبل امامیہ کالونی کے قریب فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئےتھے۔پرفیوم بنانے والی فیکٹری میں سیلنڈر پھٹنے سے اچانک لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کی عمارت کا کچھ حصہ بھی زمیں بوس ہوگیا۔ 

فیکٹری میں لگنے والی آگ کی شدت کے باعث ملحقہ گھروں کو فوری طور پر لوگوں سے خالی کرا لیا گیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے 8 افراد میں سے 4 کی شناخت 65 سالہ زاہد، بیوی رشیدہ، 6 سالہ بیٹی اریبہ اور 9 سالہ موسیٰ کے نام سے ہوئی تھی۔