مسلم لیگ ن دو حصوں میں بٹ گئی

 مسلم لیگ ن دو حصوں میں بٹ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی 42) مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن کے لیے دو حصوں میں بٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کے بعد پی ڈی ایم نے سینٹ کا میدان بھی خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ  کرلیا ہے، پی ڈی ایم سینٹ کے انتخابات کے بعد اسمبلیوں سے مستعفی ہو گی ، زرائع کے مطابق  ضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن کیلئے مریم نواز گروپ بائیکاٹ اور شہباز شریف انتخابات میں حصہ لینے کا حامی ہیں۔ دونوں جانب سے نواز شریف پر فیصلہ لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے،  شہباز شریف نے سینٹ کے امیدواروں کو تیاری کا کہہ دیا ہے۔

زرئع کے مطابق  ابتدائی طور پر پرویز رشید ، راجہ ظفر الحق اور مشاہد اللہ کو گرین سگنل مل گیا ،  زرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کی تیاریاں شروع کر دی۔ سنیٹ میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے پرویز رشید، راجہ ظفر الحق ،  مشاہد اللہ کا نام شاٹ لسٹ کر لیا گیاہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer