جیل روڈ ( زین مدنی) پاکستان کی ٹاپ ماڈل اور ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''آج پھر انہیں جینے کی تمنا ہے''۔
انسٹاگرام پر جنت مرزا نے اپنی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں انہوں نے مرجنڈا اور گولڈن رنگ کی شرٹ کے ساتھ ملٹی کلر کا لہنگا پہنا ہوا ہے، اْن کے ہاتھوں میں چوڑیاں ہیں اور ناخنوں پر نیل پینٹ بھی لگا ہوا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کانوں میں بڑے بڑے جھمکے بھی پہن رکھے ہیں۔جنت مرزا کی یہ تصویر دیکھ کرایسا لگ رہا ہے جیسے وہ کسی مہندی یا مایوں کے فنکشن کیلئے تیار ہوئی ہیں، البتہ انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں ایسا کچھ بھی نہیں لکھا ہے۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر شیئر تصویر کیساتھ کیپشن میں جنت مرزا نے لکھا کہ ''آج پھر جینے کی تمنا ہے''اس کے ساتھ ہی انہوں نے کچھ ایموجیز بھی بنائے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ جنت اْن کی فیورٹ ہیں، کسی نے لکھا کہ جنت مرزا اس دنیا کی سب سے پیاری لڑکی ہیں، کسی نے انہیں 'ڈول' کہہ کر مخاطب کیا تو کسی نے اْن کی آنکھوں کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ ٹاپ ماڈل اور ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔