ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں پولیو وائرس پھر سر اٹھانے لگا

 شہر میں پولیو وائرس پھر سر اٹھانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)ڈیڑھ سال سے پولیو خاتمے کیلئے اقدامات کے دعوے صرف زبانی نکلے، قومی ادارہ صحت نے گزشتہ ماہ لیے گئے نمونوں میں وائرس کی تصدیق کردی۔

حکومت اور محکمہ صحت کی شہر میں پولیو کے خاتمے کیلئے چلائی جانے والی پے در پے مہمات بری طرح ناکام ہوگئیں۔ شہر کے سیوریج میں ڈیڑھ برس کے دوران مسلسل پولیو وائرس کی موجودگی پائی جارہی ہے۔ آؤٹ فال روڈ ، گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈسپوزل سٹیشن سے دسمبر میں حاصل کئے گئے۔

سیوریج کے نمونوں کا قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں تجزیہ کیا گیا اور سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے ۔ پولیو وائرس کی موجودگی بچوں کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer