ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ پولیس میں بھرتی کیلئے عائد پابندی ختم؟

محکمہ پولیس میں بھرتی کیلئے عائد پابندی ختم؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ پولیس نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں بھرتی کے لئے عائد پابندی ختم کرنے کی سمری وزیر اعلی کو ارسال کی ہے۔
آئی جی پولیس نے وزیر اعلی پنجاب کو ایک سمری ارسال کی ہے کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں نئے پولیس اہلکار کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل، اے ایس آئی ، سب انسپیکٹر، اور انسپیکٹر رینک کے اہلکار بھرتی کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے حکومت نے بھرتی پر پابندی عائد کر رکھی ہے آئی جی پولیس نے وزیر اعلی پنجاب سے درخواست کی ہے کہ پنجاب پولیس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں نئی بھرتی کی اجازت دی جائے اور بھرتی پر عائد پابندی کو ختم کیا جائے تاکہ آئی جی آفس سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں 872 اہلکار بھرتی کر سکے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer