ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبدیلی سرکار کا ایک اور بڑا یوٹرن

تبدیلی سرکار کا ایک اور بڑا یوٹرن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: تبدیلی سرکار کا یوٹرن، بادامی باغ  سبزی وفروٹ منڈی کی منتقلی کے لیے خریدی گئی 1045 کنال اراضی پر ڈیجیٹل آکشن مارکیٹ بنانے کا فیصلہ، بادامی باغ سبزی منڈی میں بد انتظامی عروج پر، اسسٹنٹ کمشنرزکا دوروں کی صورت میں فوٹو شوٹ جبکہ مسائل جوں کےتوں ہیں۔

منڈی کی منتقلی کے لیے خریدی گئی 1045 کنال اراضی پراب ڈیجیٹل آکشن مارکیٹ بنےگی، منڈی کی منتقلی کے لیے انتظامیہ کو نئی جگہ کہ تلاش کا ٹاسک سونپ دیا گیا، جگہ کی کمی، انتظامی امورمیں نا اہلی، گندگی اورٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں نے بادامی باغ  سبزی منڈی کو مسائلستان بنا دیا ہے۔

جس کے پیش نظر منڈی کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو کہ اب واپس لے لیا گیا ہے، دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنرز کے منڈیوں کے دورے صرف فوٹو شوٹ کی حدتک محدود ہیں، جبکہ مںڈیوں کے مسائل حل نہ ہو سکے، اسسٹنٹ کمشنرزکی جانب سے سب اچھا کی رپورٹ دی جاتی ہے  لیکن سبزی و فروٹ منڈیوں کےحالات یکسرمختلف ہیں۔

جگہ جگہ گندگی نے شہریوں کا چلنا اورخریداری کرنا محال کردیا ہے، جگہ کی کمی کے باعث آدھی منڈی سڑک پرلگنے سے ٹریفک مسائل درپیش ہیں، جبکہ منڈی کے داخلی اور خارجی راستے تنگ ہونے سے ٹرالرز اور لوڈرز کوبھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer