(سعود بٹ) نیب نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کےخلاف چودھری شوگر ملز کرپشن انکوائری کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی۔
نیب رپورٹ میں میاں محمد نوازشریف کےعدم تعاون اور ضمانت پر بیرون ملک روانگی کو مکمل تفتیش میں رکاوٹ قرار دیا گیا ہے، نیب ذرائع کے مطابق رپورٹ میں نواز شریف کی جانب سے چودھری شوگر ملز سے براہ راست کروڑوں روپے وصولی کے ثبوت بھی شامل کیے گئے ہیں، نواز شریف 26 جون 2010ء سے 3 جون 2013 تک چودھری شوگر ملز سے کروڑوں روپے وصول کرتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے چودھری شوگر ملز سے دوبار 56 لاکھ 67 ہزار، 9 بار 5 لاکھ 60 ہزار وصول کیے، 22 دفعہ 8 لاکھ کی رقم اور 20 بار 8 لاکھ 20 ہزار417 روپے نواز شریف کو ادا کیے گئے، نواز شریف چودھری شوگر ملز میں ایک کروڑ سے زائد شیئرز کے مالک بھی رہے۔
رپورٹ کے مطابق میاں نواز شریف 2008ء میں 12 لاکھ اور 2016ء میں چودھری شوگر ملز کے ایک کروڑ 20 لاکھ 12 ہزار 5 سو38 شیئرز کے مالک رہے۔