قذافی بٹ:ایک بار پھرمیٹرو بس کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد ، وزیر اعلیٰ کی افسران کو عوامی بس سروس کا کرایہ 30 روپے ہی رکھنے کی ہدایت، ماس ٹر ا نزٹ اتھارٹی کے اجلاس میں اورنج لائن کا فی کس کرایہ 50 کی بجائے 40 روپے رکھنے کی اصولی منظوری، وزیر اعلیٰ نے معاملہ کابینہ کمیٹی کو ارسال کردیا۔
عثمان بزدار نے لاہوریوں کو ریلیف دے دیا۔ اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 50 کی بجائے 40 اور میٹرو کا کرایہ 30 روپے برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا,
لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرائے کامعاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دےدی۔ وزیراعلی کو اورنج لائن ٹرین کاکرایہ 50 روپے کرایہ کرنے کی تجویز دی گئی.
وزیراعلی نے پچاس کی بجائے چالیس روپے کرایہ مقرر کرنے کی اصولی منظوری دی۔ وزیر اعلی نے میٹرو بس میں کرائے میں اضافے کی تجویز بھی مسترد کردی۔ وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ میٹر و بس کاکرایہ تیس روپے ہی برقرار رکھا جائے۔