انکم ٹیکس کی چوری پر ایف بی آر کا چھاپہ

انکم ٹیکس کی چوری پر ایف بی آر کا چھاپہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) بڑے پیمانے پر انکم ٹیکس چوری کا معاملہ، ایف بی آر کی ٹیم نے فیصل ٹاؤن میں ندیم کیٹررز پر چھاپہ مار کر سیلز پرچیز، بینک اکاؤنٹس سمیت اہم ریکارڈ قبضہ میں لے کر چھان بین شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی ٹیم نے ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر جاوید اقبال کی سربراہی میں فیصل ٹاؤن میں واقع ندیم کیٹررز پر چھاپہ مار کر 5 سال کا اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو محمد علی میو کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے کی انکم ٹیکس چوری کے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ایف بی آر کی ٹیم نے ندیم کیٹررز کے بینک اکاؤنٹس، سیلز پرچیز کا ریکارڈ اور کمپیوٹرز قبضہ میں لے لیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی میو، محمد نعیم، عروج زہرہ، اسسٹنٹ کمشنر بشری رانجھا، عاطف نواز وڑائچ، سینئر آڈیٹر طارق نذیر اور انسپکٹر ثاقب حسن کھوکھرچھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ندیم کیٹررز کے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد ٹیکس عائد کرکے ریکوری کی جائے گی۔