سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ دیئے جانے کا معاملہ، حکومت سے جواب طلب

سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ دیئے جانے کا معاملہ، حکومت سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) جنوبی پنجاب کی ڈویژن سرگودھا کے ضلع خوشاب کو سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ دیئے جانے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر پنجاب حکومت سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے صدر بار ایسوسی ایشن نور پور تھل ملک محمد وارث جسرا کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کی 3 ڈویژنز میں سرکاری ملازمتوں کیلئے 20 فیصد کوٹہ مختص کیا، جبکہ کوٹے میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور سرگودھا کے 2 اضلاع بھکر اور میانوالی کو شامل کیا گیا۔

درخواستگزار وکیل نے نشاندہی کی کہ سرگودھا ڈویژن کے ضلع خوشاب کو سرکاری کوٹہ میں شامل نہ کرنا امتیازی سلوک ہے، جبکہ ضلع خوشاب جنوبی پنجاب کا انتہائی پسماندہ علاقہ ہے لہٰذا سپیشل زون کے تمام اضلاع میں نوکریوں کا 20 فیصد کوٹہ مختص کرنے کا حکم دیا جائے۔

 عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد پنجاب حکومت سے تحریری جواب طلب کر لیا۔