ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بند سرکاری سکولوں کی بحالی کیلئے ریٹائرڈ اساتذہ کی خدمات طلب

بند سرکاری سکولوں کی بحالی کیلئے ریٹائرڈ اساتذہ کی خدمات طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)  پنجاب ٹیچرز فاؤنڈیشن بند سرکاری سکولوں کی بحالی پر 5 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کرے گی، فاؤنڈیشن نے سکولوں کی بحالی کیلئے ریٹائرڈ اساتذہ کی خدمات مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز فاونڈیشن کا قیام 1985 میں عمل میں لایا گیا، لیکن تاحال اس سے اساتذہ کی ویلفیئر کیلئے ایک بھی کام نہیں لیا گیا، تاہم اب پنجاب ٹیچرز فاؤنڈیشن بند سکولوں کی بحالی پر 5 کروڑ کی خطیر رقم خرچ کرے گی۔ پنجاب ٹیچرز فاؤنڈیشن نے گریڈ 16 اور17 کے ریٹائرڈ اساتذہ کی بھرتی کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔

 ٹیچرز فاؤنڈیشن سکولوں کی بحالی کے ساتھ اساتذہ اور طلباء کے حقوق کا تحفظ بھی کرے گی۔ ریٹائرڈ اساتذہ اضلاع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کام کریں گے۔ فاونڈیشن نے تمام اتھارٹیز کو ریٹائرڈ اساتذہ کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

ایم ڈی پنجاب ٹیچرز فاؤنڈیشن بشریٰ ناہید نے سکول ایجوکیشن سے صرف اُن اساتذہ کی تفصیلات مانگی ہیں جن کو ریٹائرڈ ہوئے 5 سال کاعرصہ ہوا ہے اور ان کے پاس ہائی اور ہائر سکینڈری سکول میں پڑھانے کا تجربہ ہو۔