(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے امن ترقی پارٹی کے صدر میاں آصف محمود کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ، درخواستگزاروکیل نے حنا پرویزبٹ کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کومتنازعہ بنانےکاالزام لگاتےہوئے موقف اختیارکیا کہ حنا پرویزبٹ نےسابق چیف جسٹس پاکستان افتخارمحمد چودھری پر سنگین الزامات لگائے، رکن صوبائی اسمبلی نےالزامات سےمتعلق قراردادپنجاب اسمبلی میں پیش کی، قانون کے تحت اراکین پارلیمنٹ یا عام آدمی عدلیہ مخالف بیان بازی نہیں کر سکتا۔
درخواستگزاروکیل کا کہنا تھا کہ حنا پرویزبٹ کی جانب سےعدلیہ کومتنازعہ بنانےکی کوشش توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے، درخواستگزارنےاستدعاکی کہ عدالت حنا پرویزبٹ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے، تماملادئل سننے کے بعد عدالت نےدرخواست ناقابل سماعت قراردے کرمستردکردی۔