"نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرنا ہی ٹارگٹ تھا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ ن کےرہنمارانا ثنااللہ کاکہناہے کہ میاں نوازشریف کو سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہاہے، نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سےسردیوں میں بھی لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے سابق صوبائی وزیرقانون کاکہناتھاکہ نوازشریف کوایک ایسے احتسابی عمل سے گزاراجارہا ہے جوانتقام پرمبنی ہے، ان کاکہناتھاکہ وزرااپوزیشن  کےخلاف بدزبانی کرتےہیں،میڈیاپر پابندی لگائی جاتی ہے،گھراوردکانیں توڑی جاتی ہیں، اُمیدہے ہائیکورٹ فورم پرانصاف ملےگا، جولوگ حکومت لائےہیں اُن کےبارےمیں کوئی بات اب پوشیدہ نہیں رہی۔

راناثنااللہ کاکہناتھاکہ آصف زرداری کےخلاف جےآئی ٹی بنی تواس پربنی گالہ میں میٹنگزہوتی رہیں،  وزیراعظم عمران خان کی منظوری کےبعدجےآئی ٹی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی توسپریم کورٹ نےاِس کو مسترد کیا اور کیس نیب کے حوالے کیا، نواز اور شہباز کو چور اور ڈاکو کہنے والا ثبوت قوم کے سامنے لائے۔

لیگی رہنما کاکہناتھاکہ حکمران جعلی مینڈیٹ پرلائےگئے ہیں،ن لیگ کوالیکشن میں ٹارگٹ کیاگیا، 3سال میں کوئی عوامی مسئلہ حل نہیں ہوا، صرف اقتدار سے نوازشریف کوالگ کرنا ہی ٹارگٹ تھاجسےحاصل کیاگیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer