سید احمد: قصور کی 8 سالہ زینب زیادتی واقعہ پر لبرٹی چوک پر تحریک انصاف خواتین ونگ کا احتجاج، مظاہرین نے حکومت اوروزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
تفصیلات کے مطابق قصور کی 8 سالہ زینب زیادتی واقعے پر لبرٹی چوک پر تحریک انصاف خواتین ونگ نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے پنجاب حکومت اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
احتجاج کرتے ہوئے خواتین نے مطالبہ کیا کہ زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے مجرموں کو فی الفور پکڑا جائے۔ احتجاج میں ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا سمیت لاہور کی دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔