لاھور ایئرپورٹ پر کسٹمز عملہ نے کارروائی کرتے ھوئے غیرملکی خاتون کو ہیروئین سمگلنگ کرتے ھوئے گرفتار کر لیا۔ نو کلو ہیروئین برآمد کر لی۔
ایئرپورٹ کسٹمز ذرائع کے مطابق اتحاد ایئرلائنز کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242 کے مسافروں کی معمول کی چیکنگ جاری تھی، اس دوران چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی21سالہ دوشیزہ ٹریزا ھلُسکووا ایئرپورٹ پہنچی جس کے سامان کی تلاشی کے دوران کسٹمز عملے نے10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نو کلو ہیروئین برآمد کر لی۔
ابتدائی تفتیش کے بعد کسٹمز عملے نے گرفتار غیر ملکی دوشیزہ ٹریزا ھلُسکووا کو لاہور ایئرپورٹ سے کسٹمز ہاؤس منتقل کر دیا، جہاں اس کے خلاف ہیروئین سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ھے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی21 سالہ ٹریزا ھلُسکووا نے کسٹمز کے ہاتھوں پکڑے جانے سے پہلے اے ایس ایف اور اے این ایف سے بھی اپنی تلاشی کرائی لیکن دونوں کو چکمہ دینے میں کامیاب رہی ملزمہ نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔