ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زینب زیادتی واقعہ:انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، شہباز شریف

زینب زیادتی واقعہ:انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قصور میں کم سن بچی کے قتل کے اندوہناک واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور کو او ایس ڈی جبکہ آئی جی پنجاب نے زاہد نواز مروت کوڈی پی اوقصور تعنیات کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے قصورمیں پیش آنےوالےافسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ابو بکر خدابخش ہوں گے اورمشترکہ تحقیقاتی ٹیم 24 گھنٹے میں وزیر اعلی کو رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ قصور کے دلخراش واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، درندہ صفت ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کمسن بچی کے خاندان کو انصاف دلانا انکی ذمہ داری ہے۔ قانون کے مطابق انصاف ہو گا اورمتاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نوازنے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی پی اوخانیوال زاہدنوازمروت کو تبدیل کرکے ڈی پی اوقصورتعینات کردیا ہے۔