ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سریزکیلئےقومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سریزکیلئےقومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر رضا: پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا، احمدشہزاد اور عمر امین ٹیم میں شامل، صہیب مقصود اور عماد وسیم فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے میں ناکام رہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد کیویز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ فٹنس مسائل پر قابو نہ پاسکنے پرمڈل آرڈر بلے بازصہیب مقصود اور آل راؤنڈر عماد وسیم ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

قومی سلیکشن کمیٹی کی طرف سےاعلان کردہ سکواڈ میں کپتان سرفراز احمد ،عمر امین ،فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، محمد حفیظ ، شعیب ملک، شاداب خان، فہیم اشرف، عامر یامین، حسن علی، محمدعامر، رومان رئیس، محمد نواز اور حارث سہیل کو شامل کیا گیاہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 22 ،25 اور 28 جنوری کو ویلنگٹن ،آکلینڈ اور ماؤنٹ ماؤنگونی میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔