ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کی 2 کنال اراضی حکومت کو دینے کا حتمی فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کی 2 کنال اراضی حکومت کو دینے کا حتمی فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: پنجاب یونیورسٹی کی دو کنال زمین دینے کا معاملہ، اساتذہ کی نشستوں پر سنڈیکیٹ کے الیکشن کے بعد یونیورسٹی کی زمین سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے اولڈ کیمپس کی دو کنال اراضی حکومت کو دینے کا حتمی فیصلہ سنڈیکیٹ میں اساتذہ کی نمائندگی کا عمل مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

 سنڈیکیٹ میں اساتذہ کی نشستوں پر الیکشن 29 جنوری کو ہوگا اس وقت پنجاب یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ میں یونیورسٹی کے چار اساتذہ کی نمائندگی نہیں ہے۔ پروفیسر،ایسوسی ایٹ، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرر کی نشستوں پر سنڈیکیٹ کا الیکشن منعقد کیا جا رہا ہے۔

 اساتذہ کے نمائندوں کو تین سال کیلئے سنڈیکیٹ کا ممبر بنایا جاتا ہے۔ پنجاب حکومت نے یونیورسٹی کے اولڈ کیمپس کی دو کنال زمین مدرسہ کی تعمیر کیلئے مانگ رکھی ہے۔