ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الائونس میں اضافے، پولیس اہلکاروں کی موجیں

الائونس میں اضافے، پولیس اہلکاروں کی موجیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: وزیر اعلی پنجاب نے وی وی آئی پی ڈیوٹی کرنے والے پولیس افسران وملازمین کے لئے بنیادی تنخواہ کا 25 فی صد خصوصی الاؤنس منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وی وی آئی پی ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کے وی آئی پی مزے جبکہ تھانوں میں دن رات ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو صرف طفل تسلیاں، وزیراعلیٰ پنجاب نے وی وی آئی پی ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کوبنیادی تنخواہ کیساتھ ساتھ 25 فی صد خصوصی الاؤنس دینے کی منظوری دیدی جبکہ تھانوں میں دن رات ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو یہ الاونس نہیں دیا جائے گا۔

 وی وی آئی پی ڈیوٹی کرنے والے جن کی ڈیوٹی ٹائمنگ بھی کم ہوتی ہے اور صدر پاکستان ،وزیر اعظم یا کسی غیر ملکی حکمرانوں کے لاہور آمد پر ڈیوٹی دیتے ہیں۔ وی وی آئی پی پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی بھی وی وی آئی پی ہی ہوتی ہے کیونکہ مقامی اور ضلعی پولیس انہیں مکمل طور پر سپورٹ کر رہی ہوتی ہے اور انہیں روٹ مہیا کر رہی ہوتی ہے۔ وی وی آئی پی پولیس اہلکاروں کو 25 فی صد اضافی الاونس دینے کی سمری آئی جی آفس نے ارسال کی تھی۔