ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلٹی سٹورز خالی، شہری اوپن مارکیٹ کارخ کرنے پر مجبور

یوٹیلٹی سٹورز خالی، شہری اوپن مارکیٹ کارخ کرنے پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہزاد خان:شہر کے یوٹیلٹی سٹورز خالی ہونے لگے۔ چھ روز گزرنے کے باوجود شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی ،سفید چنے،بیسن اور دال چنے کا سٹاک نہ پہنچ سکا۔ شہری اوپن مارکیٹ کارخ کرنے پر مجبور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے انہیں اوپن مارکیٹ کے گراں فروشوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا۔ سبسڈی کی سالانہ رقم چھبیس ارب روپے ادا نہیں کی جارہی  ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی نہیں بناسکتی تو یوٹیلٹی سٹورز کو ختم کر دے۔ شہریوں نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی کے باعث یوٹیلٹی سٹورز کی افادیت نہ ہونے کے برابر ہے۔