ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب نے قصور میں 8 سالہ بچی کے قتل کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے قصور میں 8 سالہ بچی کے قتل کا نوٹس لے لیا
کیپشن: City42 - Shahbaz Sharif girl murder
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے قصور میں8 سالہ معصوم بچی زینب کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چار روز قبل ملزمان نے 8 سالہ معصوم بچی زینب کو اغوا کیا اور  زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا، بچی کی لاش ذکی اڈہ کالی پل کے قریب سے ملی ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچی کی نعش کا پوسٹمارٹم کیا گیا۔ اس افسوسناک واقعےکا وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے نوٹس لیتےہوئے آئی جی پنجاب  سے واقعے  کی رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 شہباز شریف نے کہا کہ معصوم بچی کے قتل کے ملزم قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے، کیس پر پیش رفت کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔انہوں نے لواحقین سے شدید دکھ کا اظہار کیا اور کہا انصاف فراہم کریں گے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں