ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان لاء کالج کی 3 طالبات بین الاقوامی موٹ کورٹ مقابلے کیلئے منتخب

پاکستان لاء کالج کی 3 طالبات بین الاقوامی موٹ کورٹ مقابلے کیلئے منتخب
کیپشن: City42 - Pakistan Law College
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پاکستان کالج آف لاء کی تین طالبات موسیوڈونیا میں ہونے والے بین الاقوامی موٹ کورٹ مقابلے کے لئے منتخب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کالج آف لاء کی تین طالبات ایک بار پھر بین الاقوامی موٹ کورٹ مقابلوں کے لیے منتخب ہوگئیں، مقابلے میں تینوں لڑکیاں بطور وکیل فرضی کیس لڑیں گی، ان کے مدمقابل 48 ممالک کے طلبا ہوں گے۔ تینوں لڑکیاں نہ صرف مقابلے کے لیے پر عزم ہیں بلکہ تیاریاں بھی زور شور سے جاری ہیں۔ 

ڈین پاکستان آف لاء پروفیسر ہمایوں احسان نے کالج کی تین رکنی ٹیم کےمنتخب ہونے پر اظہار مسرت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کے طلبا کے لئے موٹ کورٹ مقابلے عملی زندگی میں نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ پاکستان کالج آف لاء کے طلبہ و طالبات کو دنیا بھر میں کئی بین الاقوامی موٹ مقابلوں میں شرکت اور پہلی پوزیشنز حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

پروفیسر ہمایوں احسان کا کہنا تھا کہ قانون کے تمام طالب علموں کو موٹ کورٹ مقابلوں کی طرف توجہ دینی چاہیئے اس سے ان کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ بطور قانون طالبعلم موٹ مقابلے عملی زندگی میں بھی نہایت مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں