شعیب مختار : ایم کیو ایم وفد نواز شریف سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گیا ۔
وفد میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی قیادت میں لاہور پہنچا. سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار وفد میں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کل ہو گی ، ایم کیو ایم پاکستان کا وفد شہباز شریف سے ان کے گھر پر ملاقات کرے گا. لاہور میں نواز شریف سے ملاقات میں حکومت سازی پر بات ہوگی۔
ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کی خواہش نواز شریف کی جانب سے ظاہر کی گئی تھی، شہباز شریف نے نواز شریف کی ہدایت پر رابطہ کیا تھا، ایم کیو ایم سے ملاقات جلد کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ مسلم لیگ کی قیادت نے گورنر سندھ سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کیا تھا۔