ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں کس کی حکومت بنے گی

 پنجاب میں کس کی حکومت بنے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: پنجاب میں کس کی حکومت بنے گی،پنجاب میں حکومت سازی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ۔
پنجاب میں حکومت بنانےکےلیے کسی بھی جماعت کے پاس 186 نشستیں ہیں ہونی چاہیں ۔
مسلم لیگ ن کو 186 نشستیں پوری کرنے کےلیے 14 ارکان اسمبلی درکار ۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 138 نشیں جیت چکی ہے۔
مسلم لیگ ن کی حاصل کردہ نشتوں کے تناسب سے 33 خواتین جبکہ 4  سے 5اقلیتی نشستیں مل سکتی ہیں ۔
پنجاب اسمبلی میں جنرل اور مخصوص نشستوں کے بعد مسلم لیگ کے پاس 176 نشستیں ہونگی ۔
شہباز شریف, مریم نواز, حمزہ شہباز اور علیم خان کی صوبائی نشت پر دستبرداری سے نمبر گیم میں تبدیلی آئے گی۔
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کےلیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق میں سے ایک جماعت کی حمایت ہر صورت حاصل کرنا ہوگی ۔
پنجاب اسمبلی کی 297 کل جنرل نشتوں میں سے ایک نشت پی پی 26 پر الیکشن ملتوی جبکہ پی پی 28 پر نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا