کل احتجاج کیا جائے، بانی پی ٹی آئی

کل احتجاج کیا جائے، بانی پی ٹی آئی
کیپشن: Imran Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عمرن خان نے اپنے وکلا کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ کل احتجاج کیا جائے۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی  آئی کے بانی عمران خان سے جیل میں ان کے وکلا عمیر نیازی ایڈووکیٹ اور بیرسٹر سلمان صفدر نے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ایڈووکیٹ عمیر نیازی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نےالیکشن نتائج پر مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ قوم نظرئیے اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، جس طرح لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیا یہ 1970 سے زیادہ لوگ باہر آئے ہیں۔ پی ٹی آئی وفاق، پنجاب اور کے پی کے میں حکومت بنائے گی. 

عمیر نیازی اور سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کے سب سے بڑے ادارے سے اپیل کی ہے کہ قوم کے ساتھ جو ہورہا ہے اس سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، جن حلقوں میں نتائج تبدیل کئے گئے ان کے امیدوار کل نکلیں اور پُرامن احتجاج کریں کیوں کہ جمہوری عمل میں ووٹ کی عزت ہے، ووٹ چوری ہوگیا تو احتجاج کریں۔

 وکلا کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری معیشت زمین بوس ہوچکی ہے، سیاسی عدم استحکام نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کو بند گلی میں نہ لے کر جائیں، پری پول دھاندلی اور اداروں کو استعمال کیا گیا، ادارے کمزور ہوچکے ہیں، مکس اچار کے ساتھ حکومت نہ بنانے دیں،وکلا کے بقول عمران خان کا کہناتھا کہ  50 سیٹوں والا کیسے فتح کا اعلان کرسکتا ہے؟ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔