سٹی42: بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان امیدوار میر جمال خان رئیسانی نے کہنہ مشق سیاستدان اختر مینگل کو شکست دے دی۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 کوئٹہ 3 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کامیاب ہوگئے۔جمال خان رئیسانی نے 10 ہزار 678 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ اختر مینگل 9 ہزار 929 ووٹ لے کر تقریباً سات سو ووٹوں سے ہار گئے۔
جے یو آئی کے عبدالرحمان نے 8 ہزار 850 ووٹ حاصل کیے اور تیسرے نمبر پر رہے۔