چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس، صدر مملکت کے مراسلہ پر غور

سکندر سلطان راجہ
کیپشن: سکندر سلطان راجہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا،جس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری و دیگر سینئرافسران نے شرکت کی۔ 

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں صدر مملکت کی طرف سے بھیجے گئے مراسلہ پر غور کیا گیا،خط کے آئینی اور قانونی مضمرات، گورنر کے اختیارات اور الیکشن کمیشن کی آئینی و قانونی ذمہ داریوں پر بھی غور کیا گیا،اجلاس میں وزارت داخلہ کے خط پر بھی غور کیا گیا۔

 اعلامیہ کے مطابق خط میں ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے بتایا گیا تھا، وزارت داخلہ خط کے مطابق سیکیورٹی حالات کے مدنظر الیکشن کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی ڈیوٹی ممکن نہیں۔

اجلاس میں فنانس ڈویژن کی طرف سے الیکشنز کے انعقاد کیلئے مطلوبہ فنڈز کی عدم دستیابی پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور خیبر پختونخوا، آئی جی پنجاب اور خیبر پختونخوا کی طرف سے پیش کئے گئے سیکیورٹی خدشات اور دیگر عوامل پر بھی غور کیا گیا۔