امریکہ میں سرحد کی نگرانی کےلیے روبوٹ کتے تعینات 

Rebot dogs,on American borders
کیپشن: Robot dog file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکہ میں سرحدی نگرانی کےلیے روبوٹ کتے تعینات ،ان روبوٹ کتوں کو بطورِ خاص دشوار گزار اور سخت ماحول والے مقامات میں نگرانی کےلیے تیار کیا گیا ہے۔
 امریکہ نے اپنی جنوب مغربی سرحد کی نگرانی کےلیے روبوٹ کتوں کی تعیناتی شروع کردی  جو وہاں موجود انسانی دستوں کی مدد کرتے ہوئے سرحد پار سے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کا راستہ روک رہے ہیں۔

اگرچہ یہ روبوٹ کتے امریکا کی ’سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈائریکٹوریٹ‘ نے ’یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن‘ کےلیے تیار کیے ہیں  لیکن یہ دیکھنے میں بالکل ’سپاٹ‘ روبوٹ کتوں کی طرح دکھائی دیتے ہیں جن کی آزمائشیں آج کل امریکی پولیس اور شہروں میں امن و امان قائم کرنے والے دوسرے اداروں کے تحت جاری ہیں۔ امریکہ کی ایس اینڈ ٹی ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کو بتدریج آگے بڑھاتے ہوئے ان روبوٹ کتوں کی صلاحیت میں بھی مسلسل اضافہ کیا جائے گا۔

  فی الحال یہ مسلح نہیں لیکن بہت جلد انہیں غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے والوں کو روکنے کےلیے مناسب ہتھیاروں سے لیس بھی کیا جاسکے گا۔