ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوی کے سر میں کیل کس نے ٹھونکی؟شوہر نے انوکھی منطق گھڑ لی

Neil in the women's head
کیپشن: Neil in the women's head
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بیوی کے سر میں کیل ٹھونکنے سے متعلق متاثرہ خاتون کےشوہر نے انوکھی منطق گھڑ لی۔
ایس ایس پی آپریشن کے ہمراہ پریس کانفرنس  میں خاتون کے شوہر احمد صابر  نے کہا ہے کہ  اس کی بیوی نفسیاتی مریضہ ہے اور اس کے سر میں کیل کسی پیر نے نہیں بلکہ جنات نے ٹھوکی ہے۔

ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ خاتون کا ہمارے پاس صرف نام تھا ، کوئی ریکارڈ نہیں تھا،  400 سے 500 سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ چیک کیا،   پھر ایک گمنام شخص کا ریکارڈ نکالا، 2017 میں بھی خاتون نفسیاتی مریضہ تھی، اور علاج کی غرض سے ڈاکٹر کے پاس گئی تھی۔ متاثرہ خاتون کا شوہر افغان شہری ہے اور اس کا بھی بیان ہے کہ بیوی کا دماغی توازن درست نہیں،  بیٹے کے حوالے سے  بیان غلط ہے۔

 واضح رہے کہ پشاور کی رہائشی حاملہ خاتون کو جعلی پیر نے بیٹے کی پیدائش کا جھانسہ دے کر سر میں کیل ٹھونک  دی تھی ۔بعد ازاں زخمی خاتون کو علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں ہسپتال کے نیوروسرجن ڈاکٹر حیدر کا کہنا تھا کہ کیل کے باعث حاملہ خاتون کے سر میں شدید چوٹ آئی تھی، کیل آپریشن کے ذریعے  نکالا گیا۔