(ویب ڈیسک)بھنڈی ہماری روز مرہ کی غذا میں شامل ہے لیکن اس کی حیرت انگیز افادیت کے بارے میں بہت کم لوگ آگاہ ہوں گے۔
بھنڈی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید غذا ہے۔ یہ انسانی جسم میں شوگر لیول کو قابو میں رکھتی ہے اور اس کے باقاعدہ استعمال سے ذیابیطس کے مرض سے بچ سکتے ہیں۔
بھنڈی کو ایک طویل عرصے سے ذیابیطس کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ 2011 میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق بھنڈی خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرکے اسے معمول کی سطح پر رکھتی ہے۔
بھنڈی کے بیج اور پتوں میں فلیونوائڈ اور فینول موجود ہوتے ہیں جو ڈپریشن سے نجات دلاتے ہیں۔ یہ وہی اجزا ہیں جو ڈپریشن سے نجات دلانے والی دواؤں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔
بھنڈی کینسر سے بھی تحفظ دے سکتی ہے۔ اس میں موجود لیکٹن چھاتی کا کینسر پیدا کرنے والے 72 فیصد خلیات کو ختم کرسکتا ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں کو گردوں کے امراض کا شدید خطرہ بھی رہتا ہے۔ ذیابیطس میں پرہیزی غذا استعمال کرنے والے مریض اگر باقاعدگی سے بھنڈی کا استعمال کرایا جائے تو اس سے ان کے گردے بہتر حالت میں رہتے ہیں اور بڑی حد تک گردوں کی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے۔