ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد مزید اضافہ کا خیر مقدم ۔۔۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے انشا اللہ ایک سال کے اندراندر آمدنیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
صحت کارڈ کے بعدتنخواہوں میں 15 فیصدمزید اضافہ ، اس وقت ملک میں معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے انشاللہ ایک سال میں آمدنیوں میں مزید اضافہ ہو گا عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا رہے ہیں اور تمام اقدامات اسی منشور کو سامنے رکھ کر لئے جا رہے ہیں #PTIGovernment
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 10, 2022
رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات کی طرف سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا رہے ہیں اور تمام اقدامات اسی منشور کو سامنے رکھ کر لئے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کا مزید کہنا تھا کہ صحت کارڈ کے بعد تنخواہوں میں 15 فیصد مزید اضافہ اس امر کا ثبوت ہے کہ معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے۔
دریں اثنا کابینہ کے دس وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم اس بار اس لئے جگہ نہیں بنا سکے کہ کارکردگی ان پراجیکٹس پر عملدرآمد سے جانچی جاتی ہے جو وزارت وزیراعظم آفس کو دیتی ہے۔ کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جو اگلی دفعہ زیادہ سود مند ہوں گے، انشاللہ۔
کابینہ کے دس وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد، ہم اس بار اس لئے جگہ نہیں بنا سکے کہ کارکردگی ان پراجیکٹس پر عملدرآمد سے جانچی جاتی ہے جو وزارت وزیراعظم آفس کو دیتی ہے میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جو میرے خیال میں زیادہ سود مند ہوں گے اگلی دفعہ انشاللہ :)
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 10, 2022