ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ ایل ڈی اے پر بھاری پڑنے لگا

Elevated Express Way Project
کیپشن: Elevated Express Way Project
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ ایل ڈی اے پر بھاری پڑنے لگا ، ایل ڈی اے نے منصوبے کو شروع کرنے کیلئے اپنے وسائل داؤ پر لگانے کی تیاریاں شروع کردیں، ایل ڈی اے پر 5 ارب کی بجائے10 ارب شئیر کی فنڈنگ کرنے کا دباؤ بڑھ گیا۔

ایل ڈی اے نےایلی ویٹڈایکسپریس وے منصوبےکیلئےاپنی اراضی بیچنےکےعلاوہ ترقیاتی سکیموں کے فنڈزمنتقل کرنے کی ورکنگ شروع کردی، ایل ڈی اےشعبہ فنانس نےاون سورس سکیموں کی فنڈنگ روک لی,جس سےایل ڈی اے ایونیوون، ایل ڈی اے سٹی کے ترقیاتی کام متاثر ہورہے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر فنانس ایل ڈی اے نے انجنئیرنگ ونگ کی ترقیاتی سکیموں کی فائلیں روکنا شروع کردی ہیں۔ ایل ڈی اے اون سورس فنڈز کو کٹ لگانے کی تجاویز فنانس کی جانب سے ڈی جی آفس کو دی گئیں، اس سے قبل فنانس ٹریڈسنٹر کی اراضی بھی جلد بازی میں فروخت کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے.

ایل ڈی اے کمرشلائزیشن فیس، ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی آمدن بھی منصوبے میں لگانا چاہتا ہے, ایل ڈی اے وسائل ایلی ویٹڈ منصوبے میں جھونکنے کی تیاری پراپنےافسران کو بھی تحفظات ہیں۔