ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوران پرواز خاتون سے زیادتی کی کوشش ۔۔۔ملزم گرفتار

 دوران پرواز خاتون سے زیادتی کی کوشش ۔۔۔ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پرواز کے دوران طیارے میں خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس نے بتایا ہیتھرو کی پولیس کو فلائٹ کے اندر ایک شخص کی خاتون سے زیادتی کی کال موصول ہوئی طیارے کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر اترتے ہی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تاہم ملزم سے پوچھ گچھ کے بعد ملزم کو رہا کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق شکایت کنندہ ایک چالیس سالہ خاتون ہے ۔ایئرلائنز کے ترجمان کے مطابق جہاز کے عملے نے خاتون کی شکایت پر پولیس کو مطلع کیا ۔ایئر لائنز ترجمان کے مطابق ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کریں گے۔