پی ایس ایل، جواری سرگرم؛ سب سے زیادہ فیورٹ ٹیم کون؟

PSL Matches 2022
کیپشن: PSL Matches 2022
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلہ کا میلہ لاہورمیں سجنے کیلئے  تیار، سٹے بازوں نے بھی کمر کس لی۔  ملتان سلطان کو ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے ہارٹ فیورٹ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بک میکروں نے مختلف ہوٹلوں میں محفوظ مقامات پر ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور نے جواریوں کو پکڑنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ بڑے پیمانے پر میچ فکسنگ کے کیس سامنے آنے کے باوجود اس غیر قانونی دھندے پر قابو نہیں پاجاسکا۔ ملتان سلطان کا بھاؤ 54پیسے مقرر کردیا گیاہے۔ ملتان سلطان کےفائنل جیتنے پر ایک ہزار روپے کی شرط لگانے والے کو پندرہ سو چالیس روپے اضافی ملیں گے۔ دوسری نمبر پر فیورٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ہے جس کا کپ جیتنے کا بھاؤ دو روپے ساٹھ پیسے مقرر کیا گیاہے۔

تیسرے نمبر پر لاہور قلندرز کو فیورٹ قرار دیا گیاہے جس کی جیت کا ریٹ تین روپے ساٹھ پیسے مقرر ہے۔ چوتھے نمبر پر کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم ہے جس کی کامیابی کا ریٹ سات روپے طے کیا گیاہے۔ پانچویں نمبر پر پشاور زلمی کی ٹیم ہے جس کی جیت کا بھاؤ ساڑھے نو روپے مقرر ہوا۔ ٹورنامنٹ میں آخری نمبر پر کراچی کنگز ہے، جس کی جیت کا بھاؤ سب سے زیادہ پچیس روپے رکھا گیاہے۔ 

بک میکرکا کہنا تھا کہ میچ کی ہر گیند کے ساتھ تبدیل ہوتا رہتاہے۔ سٹے کا آغاز میچ کے ٹاس کا سکہ اچھالنے سے شروع ہوکر آخری گیند اور آخری سکور تک جاتاہے۔بک میکر پوش علاقوں میں کرائے کے گھر یا کسی ہوٹل، گیسٹ ہاؤس میں ایک دو دن کے لیے کمرے لیکر کام چلاتے ہیں۔
 ایس ایس پی مستنصرفیروز کا کہنا ہے کہ سٹے نازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے اس بار بھی سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس ماضی میں ریکارڈ یافتہ بک میکرز کا ڈیٹا بھی جمع کر رہی ہے۔