'ٹی وی' کو پی ٹی وی کہنے پر صائمہ اُردو کی میرا قرار

Saima Noor
کیپشن: Saima Noor
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علامہ اقبال ٹاؤن (سٹی42)  ماضی کی مقبول اداکارہ صائمہ نور کو ٹی وی پر کام کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں پی ٹی وی کا ذکر کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے اور لوگ انہیں اردو کی میرا قرار دے رہے ہیں۔

 حال ہی میں اداکارہ صائمہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیئے اور ان سے کسی ایک مداح نے ٹی وی اسکرین پر نظر نہ آنے کا سوال بھی کیا۔صائمہ نور نے مداح کو لمبا چوڑا جواب دیتے ہوئے ٹی وی کے بجائے پی ٹی وی کا ذکر کردیا اور کہا کہ اب لوگ موبائل فونز، پب جی گیم اور ٹک ٹاک میں مصروف ہیں، انہوں نے پی ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا۔

اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے مداح کے لیے لکھا کہ آپ کی بات کڑوی ہے مگر سچی ہے، وہ زمانہ اور تھے جب ان کے ڈرامے پی ٹی وی پر آتے تھے اور ہر بندہ باخبر ہوتا تھا جب کہ ہر شخص بہت ہی زیادہ پرجوش ہوا کرتا تھا۔صائمہ نور نے مزید لکھا کہ اب ہر کوئی موبائل فونز، پب جی گیمز اور ٹک ٹاک میں مصروف ہوگیا ہے اور ایک طرح سے پی ٹی وی ختم ہی ہوگیا ہے اور لوگ اسے اہمیت ہی نہیں دیتے، ساتھ ہی اداکارہ نے پی ٹی وی کے لیے محبت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ پاکستانی ٹیلی وژن ایک طرح سے پی ٹی وی کا ہی مکافت عمل ہے، حیران کن بات یہ ہے کہ صائمہ نور سے پی ٹی وی سے متعلق نہیں بلکہ ان کے ٹی وی پر کام نہ کرنے سے متعلق سوال کیا تھا۔

ٹی وی کے سوال پر پی ٹی وی کا تذکرہ کرنے پر لوگوں نے اداکارہ پر تنقید بھی کی اور مزاحیہ کمنٹس بھی کیے کہ ان سے پوچھا کچھ اور گیا تھا مگر انہوں نے بتا کچھ اور دیا، اسی طرح بعض افراد نے غیر متعلقہ جواب دینے پر صائمہ نور کو اردو کی میرا بھی قرار دیا۔کچھ لوگوں نے یہ بھی لکھا کہ ان کی طرح پرانے زمانے کی زیادہ تر پاکستانی اداکارائیں ان پڑھ تھیں تو انہیں سوالات سمجھ نہیں آتے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer