ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ میں سکول جانے والی بچی سے نامعلوم شخص کی زیادتی

 شاہدرہ میں سکول جانے والی بچی سے نامعلوم شخص کی زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد: شاہدرہ کے علاقے میں سکول پڑھنے جانے والی بچی کیساتھ نامعلوم شخص کی مبینہ زیادتی،،پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
شاہدرہ میں 10 سالہ بچی حلیمہ سعدیہ آئیڈیل گرلز اینڈ بوائز ہائی سکول پڑھنے کیلئےگئی جہاں نامعلوم لڑکے نے سکول میں بچی کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔بچی کے والدین سکول پرنسپل کے پاس شکایت لے کر گئے تاہم پرنسپل نے بھی کوئی تعاون نہ کیا۔نامعلوم ملزم زیادتی کے بعد فرار ہوگیا۔پولیس نے بچی کے والد علی حسن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔۔پولیس کے مطابق بچی کا میڈیکل کروایا گیا ہے،رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔