ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چڑیاگھر میں کورونا کے وار تیز ہوگئے،نئی پابندی عائد

چڑیاگھر میں کورونا کے وار تیز ہوگئے،نئی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) لاہور چڑیا گھر کا ایک اور کیپر کا کورونا مثبت نکل آیا، کورونا مثبت کیسسز کی تعداد 6 ہوگئی.

تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر میں سیاحوں کو سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی ہدایات کرتے ہوئے مجمع کی صورت اکھٹے ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔چڑیا گھر میں کورونا کیسسز میں اضافہ ہوگیا ایک اور کیپر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، لاہور چڑیا گھر نے کورونا ایس اوپیز پر ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

لاہور چڑیا گھر میں ماسک اتارنے والے سیاحوں کو باہر نکال دیا جائے گا سیاحوں کو پنجروں سے دور رہنے کی ہدایات بھی کی گئیں ہیں۔ چڑیا گھر میں حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے سیاحوں اور عملہ کو 6 میٹر سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی دی گئیں ہیں جبکہ چڑیا گھر میں گروپ کی صورت میں بیٹھنے اور جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر آنے والے سیاح سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط برتیں، یاد رہے کہ چندروز قبل 17 میں سے 5 نگرانوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer