بیمار جانوروں کا گوشت تیار کرنیوالوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی ان ایکشن

بیمار جانوروں کا گوشت تیار کرنیوالوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی ان ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) غذا انسانی جسم کے لئے بہت اہم ہے، انسان اچھی اور صحت مند زندگی گزارنے کے لیے دن رات محنت کرتا ہے جبکہ ایک صحت بخش زندگی کے حصول کے لئے بہترین غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں بیمار، لاغر جانوروں کا گوشت تیار کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، بکرمنڈی میں واقع غیرقانونی مذبح خانے نورداڈیرا کو سیل کردیا گیا۔ کارروائی کے دوران ٹیموں نے 2 ہزار کلو تیار گوشت،6 بیمار اور لاغر جانور برآمد کرلیے گئے۔ بیمار اور لاغر 2 گائے،2 بھیڑیں، ایک بھینس اور ایک بچھڑا بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق مضر صحت گوشت کی تصدیق کے لیے لگائی جانے والی جعلی مہریں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ زیادہ منافع کے لالچ میں بیمار جانور خرید کر گوشت تیار کیا جاتا تھا۔

عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ بیمار جانوروں کے گوشت کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوسکتا ہے۔ صحت مند اور معیاری گوشت کی فراہمی کے لیے مسلسل چیکنگ کی جاتی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ ہمیشہ مصدقہ جگہ یا اپنے سامنے تیار کیا گیا گوشت خریدیں۔