میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان

میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات رواں ماہ شروع ہورہے ہیں،سالانہ  امتحانات کے لئے رول نمبر سلپ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق تعلیم ہر معاشرے کی ترقی کے لئے بے حد ضروری ہے، دنیا میں جن ممالک نے ترقی تعلیم کا اس میں اہم کردار ہے، امتحانات میں جو محنت کرتا ہے کامیاب ہوجاتا ہے،اخروی زندگی کے متعلق بھی یہی قانون ہے،دنیا کے امتحانات میں سے ایک امتحان علمی امتحان ہے، اسی ہے سلسلے کی ایک کڑی کا نتیجہ لاہوربورڈ نے جاری کردیا ہے, لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحان 2020 کیلئے رولنمبر سلپ جاری کردی۔

ترجمان لاہور بورڈ سجاد علی بھٹی کے مطابق امتحانات کا آغاز 22 فروری سے ہوگا،رواں سال امتحان میں 240894امیدوران شرکت کر رہے ہیں،سجاد علی بھٹی نے مزید کہا کہ رول نمبر سلپس کے حصول کے لیے ریگولر طالب علم اپنے ادارے سے رابطہ کریں گے، پرائیویٹ طالب علموں کو رول نمبرسلپ انکے اڈریس پر ارسال کر دی گئی ہیں۔

سجاد علی بھٹی نے بتایا کہ پرائیویٹ امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی رول نمبر سلپس ڈاون لوڈ کر سکے گے،واضح رہے کہ  میٹرک کے سالانہ امتحان کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی تھی، امیدواروں کو رولنمبر سلپ 6 فروری کو جاری کی جانی تھی مگر کچھ تاخیر کی وجہ سےآج جاری کی گئی، امتحانات کا آغاز 22 فروری سے ہوگا۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے امتحانات میں نقل کرنے کی کسی صورت گنجائش نہیں ہے طلباء اپنی تیاری مکمل کریں،نقل کرنے والے طلباءکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer