محکمہ تعلیم سکولز پنجاب، گریڈ 20 کی 341 پوسٹیں عرصہ دراز سے خالی

محکمہ تعلیم سکولز پنجاب، گریڈ 20 کی 341 پوسٹیں عرصہ دراز سے خالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب میں 14 ایلیمنٹری کالجز کے پرنسپلز سمیت گریڈ 20 کی 341 پوسٹیں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں، گریڈ 20 میں پرموٹ ہونے والے سینئر اساتذہ کی چار ماہ بعد بھی ایڈجسٹمنٹ نہ ہو سکی۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ گریڈ 20 میں پرموٹ ہونے والے پرنسپلز کو ان خالی 341 پوسٹوں پر فی الفور ایڈجسٹ کیا جائے۔ ایلیمنٹری کالجز کے پرنسپلز کی خالی پوسٹوں پر گریڈ 20 کے پرنسپل تعینات کیے جائیں۔

رانا لیاقت علی نے مزید کہا کہ گریڈ 20 میں پرموٹ ہونے والے پرنسپلز اگر پہلے ہی گریڈ 20 کی پوسٹ پر تعینات ہیں انہیں انہی پوسٹوں پر ایڈ جسٹ کیا جائے دیگر پرنسپلز کو پریشان نہ کیا جائے۔ اس عمل سے متعلقہ سکولوں کے انتظامی امور متاثر ہوں گے۔ وسیع انتظامی تجربہ رکھنے والے پرنسپلز کو ڈویژنل ڈائریکٹرز کی خالی پوسٹوں پر تعینات کر کے انتظامی معاملات میں بہتری لائی جائے۔

واضح رہے ایلیمنٹری ٹیچرز ٹریننگ کالج لاہور،قصور، شرقپور، گجرات، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خوشاب، سرگودھا اور 17 ڈویژنل ڈائریکٹرز ایلیمنٹری و سیکنڈری سمیت ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز میں پرنسپل کی گریڈ 20 کی 341 کی پوسٹیں عرصہ دراز سے خالی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer