پنجاب پولیس کی سنی گئی

پنجاب پولیس کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) 2سال بعدپنجاب پولیس کی یونیفارم کی خریداری کاعمل شروع کیا جائے گا،لاہورسمیت پنجاب بھرکیلئےاڑھائی لاکھ سےزائدیونیفارم خریدےجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے لئے  یونیفارم کی خریداری کا فیصلہ کرلیا گیا، اس سلسلے میں لاہورسمیت پنجاب بھرکیلئےاڑھائی لاکھ سےزائدیونیفارم خریدےجائیں گے، ایس پی یو،وارڈنز،سی ٹی ڈی سمیت دیگریونٹس کیلئےکپڑےخریدےجائیں گے ،پولیس کےجوانوں کیلئےجرسیاں،جیکٹس اورشوزبھی خریدےجائیں گے ۔

پری کوالیفائی کرنیوالی7کمپنیوں نےٹیکنیکل بذمیں سیمپل جمع کروادیئے، اولوگرین یونیفارم کیلئےارشدٹیکسٹائل،صداقت اورایکسل کمپنی نےسیمپل جمع کرائے ٹیکنیکل بڈمیں سیمپل پاس ہونےکےبعدفنانشل بڈزکاانعقادکیاجائےگا، فنانشنل بڈزمیں کم ریٹ دینےوالےکمپنیوں کوکنٹریکٹ جاری کئےجائیں گے گزشتہ برس نئےاورپرانےیونیفارم کےچکرمیں یونیفارم نہیں بنوایاجاسکا۔ 

دوسری جانب محکمہ پولیس میں میرٹ کےبرعکس اورپسند ناپسند کی بنیاد پربھرتیوں کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا،محکمہ پولیس کےشعبےآئی ٹی میں بھرتی کے معاملےپرگورنر پنجاب اور ہائیکورٹ کا حکم بھی نظر انداز کردیا،عدالت کےاکتوبر 2019 کےحکم پرعمل درآمد نہیں کیا جا رہا جس پرلاہورہائیکورٹ نےعدالتی حکم عدولی پرآئی جی پنجاب شعیب دستگیر سے وضاحت طلب کرلی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer