حکومت نے مسلم لیگ (ق) کو منا لیا

حکومت نے مسلم لیگ (ق) کو منا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے کام دکھا دیا۔ اتحادی جماعت ق لیگ کو مناکر تحفظات دورکردیئے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اتحادی جماعت (ق) لیگ سے مذاکرات کے لیے چودھری برادران کی رہائش گاہ پہنچی، کمیٹی میں گورنرپنجاب چودھری سرور، وزیراعلیٰ عثمان بزدار، وفاقی وزراء پرویز خٹک، اسد عمر اور شفقت محمود بھی شامل تھے۔

میڈیا گفتگو میں چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ تمام معاملات کو ملکرحل کریں گے۔ حکومتی وفدکےساتھ مذاکرات اچھےرہےہیں، مکمل بات ہوئی ہےاورسیٹل ہوئی ہے،  مہنگائی سمیت ہرایشوپربات ہوئی ہے،  اچانک ابہام پیداہوگیاتھا، ہمارےلئےجہانگیرترین اوراب آنیوالےقابلِ احترام ہیں، ہم نےافسروں کےبارےمیں کوئی بات نہیں کی،ہمارےکاموں کی وجہ سےعوام نےہمیں منتخب کیا، صحافیوں کورہنےوالےپلاٹ ضروردلاؤں گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم سب نیک نیت ہیں، چاہتے ہیں عمران خان کی قیادت میں جو تبدیلی آئی اس کے ثمرات نچلی سطح تک جانے چاہئیں، وہ کیوں نہیں جا رہے اس پر بھی بات ہوئی کہ انہیں کس طرح حل کرنا ہے، ہمیں عمران خان کی قیادت اور نیت نیتی پر کوئی شک نہیں، جو طریقہ کار ہے اس میں بہتری لانے کے لیے سارے اکٹھے محنت اور کوشش کریں گے۔چودھری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں اتحاد اگلے الیکشن تک چلے اور آئندہ الیکشن میں ساتھ جائیں، مسائل حل کرکے عوام کے سامنے کھڑے ہوں تاکہ انہیں پتا ہو کہ ہم ڈیلیور کر کے آئیں گے، اس کے لیے مشاورت سے کوشش کریں گے تو اس میں اللہ کی مدد بھی ہوگی۔

حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ق لیگ اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ ملاقاتیں چلتی رہتی ہیں،پرویز خٹک بولےکہ چھوٹی چھوٹی باتیں تھیں لوگوں نے غلط فہمیاں بڑھادیں۔  کوئی اتحادی حکومت کو چھوڑکر نہیں جارہا، ق لیگ کےساتھ تھے،ساتھ ہیں اوررہیں گے۔ ہم غلط فہمیاں دور کرنے آئے تھے کہ ہمارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سب معمولی مسئلے تھے جنہیں مل بیٹھ کر حل کرنا ہے اور وہ تمام باتیں ہوگئی ہیں، ہم آئندہ بھی مل کر مسئلے حل کریں گے، اتحادیوں سے رابطے نہ رہیں تو مسئلہ خراب ہوتا ہے، ہم نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ آتے رہیں گے اور مل کر فیصلے بھی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اب یہ غلط فہمی دور ہو گئی ہے کہ ہمارے اتحادی ساتھ نہیں، ایم کیو ایم، ق لیگ اور بی این پی بھی کہیں نہیں جا رہے، یقین دلاتے ہیں آئندہ تین سال اتحاد جاری رہے گا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں حکومتی کمیٹی کا اہم اجلاس:  

اس سے پہلے اتحادیوں کومنانےکیلئے ایوان وزیراعلی میں پانچ بڑوں کا اہم اجلا س ہوا، اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق اتحادیوں کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےاجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  مسلم لیگ ق کو ساتھ لے کر چل رہےہیں اورچلتے رہیں گے،غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہاتھ ملتےرہ جائیں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہمارا اتحاد ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے جو برقرار رہے گا، ہمارا اتحاد ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے جو برقرار رہے گا۔

کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جو آس لگا کر بیٹھے ہیں انہیں مایوسی ہی ملے گی، اتحادی اور ہم ایک ہیں، ایک رہیں گے، ہماری ورکنگ ریلیشن مستقبل میں مزید مضبوط ہوگی۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہم مل کر عوام کے مسائل حل کریں گے، اتحادیوں کے ساتھ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کر لیے جائیں گے۔

جب کہ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ (ق) لیگ کے تحفظات دور کریں گے اور تعاون جاری رہے گا، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، جہاں کوئی مسئلہ ہے اسے مل بیٹھ کر حل کر لیا جائے گا اور اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی خواہش دلوں میں ہی رہ جائے گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔