ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شالا مار باغ کی خوبصورتی بچانے کیلئے حکومت 30کروڑ روپے خرچ کرے گی

شالا مار باغ کی خوبصورتی بچانے کیلئے حکومت 30کروڑ روپے خرچ کرے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبےمیں تاریخی ورثہ شالامارباغ کی خوبصورتی کوبچانےکےلیےزیر زمین ٹرانسمیشن لائن بچھانےکافیصلہ، تیس کروڑ روپےلاگت سے پانچ سو میٹرایک سو بتیس کے وی لائن انڈرگروانڈ بچھائی جائیگی۔

لیسکو نے پنجاب حکومت سے مشاورت کے بعد زیر زمین ٹرانسمیشن لائن بچھانےکا فیصلہ کیا ہے،این او سی ملنے پرلیسکو شالامار باغ کے سامنے گرین بیلٹ سےٹرانسمیشن لائن گزارے گی،منصوبےکےتحت شالامار باغ کےسامنے زیرزمین ایک سو بتیس کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بچھائےگی۔

مذکورہ پانچ سو میٹرکی زیرزمین ٹرانسمیشن لائن بچھانےکےاخراجات پنجاب حکومت کوبرداشت کرنا ہوں گے، لیسکو کی سفارش پرایل ڈی اے ابتدائی طور پر تیس کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرے گی،فنڈز کی فراہمی کیساتھ ہی لیسکوزیر زمین ٹرانسمیشن لائن بچھانےکا کام شروع کرے گی۔

واضح رہےکہ شالامارگرڈ سٹیشن سے ٹرانسمیشن لائنزکوملانے کے دیگرکام مکمل کیےجا چکےہیں تاہم مذکورہ ٹرانسمیشن لائن کوسبزی منڈی سنگھ پورہ جی آئی ایس گرڈ سےملایا جائیگا جس کے بعد بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی ہو جائیگی۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer