پانی کا بے دریغ استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار خبردار!!

پانی کا بے دریغ استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار خبردار!!
کیپشن: City42 - Water
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) پانی زندگی ہے اور زندگی نعمت!!! بے دریغ نعمت کا ضیاع کرنےوالے ہوش میں آئیں۔لاہور کو صاف پانی بحران سے نکالنے کیلئے واسا متحرک ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق واسا نے صاف پانی سے دکانوں کے سامنے فرش دھونے پر باغبانپورہ کے ریسٹورنٹ کو 500 جرمانہ کردیا۔ اس سے قبل گھروں کے سامنے ریمپ پر گاڑیاں دھونے والوں کو جرمانہ کیا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ پانی کا بے دریغ استعمال روکنے کے قوانین پر عملدرآمد کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کم جرمانے عائد کیے جارہے ہیں لیکن مستقبل میں بھاری جرمانہ اور سزا عائد ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer