پنجاب حکومت اور بیورو کریسی میں نئی بحث چھڑ گئی

 پنجاب حکومت اور بیورو کریسی میں نئی بحث چھڑ گئی
کیپشن: City42 - Usman Buzdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) پنجاب حکومت اور بیورو کریسی میں غیرملکی معاہدوں پر نئی بحث چھڑ گئی۔ بیورو کریسی نے غیر ملکی معاہدوں کے دستاویزات کی صوبائی وزرا سے سکروٹنی کا اختیار واپس لینے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے تین ستمبر2018ء کو نئی سکروٹنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ جس میں صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں لیجسلیٹو سکروٹنی کمیٹی بنائی گئی۔ کمیٹی میں صوبائی وزیر ایکسائز، صوبائی وزیر کھیل اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن شامل تھے۔ کمیٹی کا مقصد غیر ملکی پنجاب میں غیر ملکی امداد اور لیے گئے قرض کے معاہدے کی سکروٹنی کرنا تھا۔ لیکن چند بیوروکریٹس کی جانب سے حکومتی وزرا کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی مخالفت کرتے ہوئے کمیٹی کو خارج کرنے کے لیے وزیر اعلی کو مراسلہ لکھ دیا۔

محکمہ خزانہ کے حکام نے خط میں لکھا ہے کہ غیر ملکی قرض کے معاہدے کی سکروٹنی وفاق سے ہونے کے بعد پنجاب کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ذمہ ہے لیکن اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سے منظوری لی جاتی ہے لیکن ایک اضافی سکروٹنی کمیٹی سے پنجاب میں غیر ملکی منصوبوں میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer