اللہ سیاستدانوں، ججز کو عوامی خدمت کی ہمت دے: شہباز شریف

اللہ سیاستدانوں، ججز کو عوامی خدمت کی ہمت دے: شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگلے الیکشن میں پورے ملک میں کئی سو ارب کے قرضے دیئے جائیں گے، ملک کے اندر افراتفری پیدا نہیں کرنی چاہیے، اللہ حکومتوں، سیاستدانوں، اور ججز کو عوامی خدمت کی ہمت دے۔

تفصیلات کے مطابق بادشاہی مسجد میں 25 ہزار گھرانوں میں بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کے اندر ساڑھے اٹھارہ لاکھ افراد بلاسود قرضے حاصل کر کے باوقار روزگار کما رہے ہیں۔  آئندہ موقع ملا تو نہ صرف بلا سود قرضوں کے فنڈز میں اضافہ ہوگا بلکہ پچاس ہزار روپے سے پچھتر ہزار روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: صاف پانی کیس، سپریم کورٹ نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں بیٹھے بڑے بڑے زمینداروں نے سفارش اور رشوت سے کئی سو ارب کے قرضے معاف کرا لیے ہیں۔ کراچی سے لے کر پشاور تک اربوں کھربوں کے قرضے معاف کرانے والے بھی اشرافیہ کہلاتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اورنج لائن ٹرین منصوبہ ایک اور  مزدور  کی زندگی نگل گیا

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھاکہ انہوں نے توانائی بحران کے خاتمے کے لیے کیا کام کیا۔ کے پی کے میں ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں ہوئی۔ سندھ میں نوری آباد میں دگنی قیمت پر پاور پلانٹ لگایا گیا۔